#7

by Asma.

 

دل خوش نہیں تھا پر خوش ہونا سیکھ رہا تھا اُس زمین کی طرح جو کئی سال بنجر رہنے کے بعد یک دم جنگلی بوٹیاں اگانا شروع کر دے، وہ پھولوں کی طرح خوبصورت نہیں تھیں اور نہ ہی اپنے اندر کوئی مسحور کر دینے والی خوشبو رکھتی تھیں لیکن پھر بھی اُنکا  ایک اپنا  وجود تھا، کچھ زیادہ نہیں تھا پر کچھ نہ ہونے سے بہتر تھا۔ ایک نئی شروعات کی مدھوم امید۔ بعض اوقات یے بھی بہت ہوتا ہے۔

Advertisements